ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / وزیراعلیٰ نتیش کمارسمیت سیاسی لیڈروں نے سید شہاب الدین کے انتقال پر اظہار غم کیا

وزیراعلیٰ نتیش کمارسمیت سیاسی لیڈروں نے سید شہاب الدین کے انتقال پر اظہار غم کیا

Sat, 04 Mar 2017 21:29:06    S.O. News Service

پٹنہ4مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سابق ممبر پارلیمنٹ اور بھارتی خارجہ سروس کے سابق افسر سید شہاب الدین کا ہفتہ اہل صبح نوئیڈا کے جے پی ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ 82 سال کے تھے۔ ان کے انتقال پربہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے دکھ کااظہارکیاہے۔ وہیں عام آدمی پارٹی بہار کے میڈیا انچارج ببلو پرکاش نے سید شہاب الدین صاحب کے گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے  ایک سفیر اور ایک سیاستدان کے طور پر کام کیا تھا۔ ملک کے لئے یہ بہت بڑا نقصان ہے جس کو پورا نہیں کیاجاسکتاہے۔ سفیراور سیاستدان کے طور پر جانے جانے والے شہاب الدین کی پیدائش 1935 بہار کے موجودہ کشن گنج ضلع میں ہوئیاوربہار اسکول کے امتحان سمت کی میٹرک کے امتحان کے ٹاپررہے۔ سال 1958 میں بھارتی فارن سروس (آئی ایف ایس)کے لئے منتخب کئے گئے۔ سال 1978 میں انہوں نے بھارتی فارن سروس (آئی ایف ایس) سے استعفیٰ دے کرسیاست میں داخل ہوئے۔ وہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے رکن رہے۔ شہاب الدین کا نام شاہ بانو کیس اور بابری مسجدکی شہادت کے بعد ملک بھر میں شہ سرخیوں میں چھایا رہا۔ انہوں نے بابری مسجد کی شہادت کے بعد لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ بھی دے دیا تھا۔ انہوں نے1989 میں انصاف پارٹی تشکیل دی تھی جسے ایک سال کے اندر ہی تحلیل بھی کر دیاتھا۔ وہ بھارت کے وفاقی ڈھانچے کے پیروکار کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں اور ان کی رائے میں حکومت کی ہر سطح پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت ہونی چاہئے تھی۔ وہ کئی مسلم اداروں اور تنظیموں سے بھی منسلک ہوئے تھے.۔وہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے 2004 سے 2007 کے درمیان صدر بھی رہے۔ انہوں نے 1983 سے 2002 کے درمیان اور جولائی 2006 سے ماہانہ جرنل مسلم انڈیا شائع بھی کیا۔ سید شہاب الدین کی ایک بیٹی پروین امان اللہ جوافضل امان اللہ کی بیوی ہیں،فی الحال عام آدمی پارٹی کی بہار کی لیڈر ہیں۔ وہ بہار کی نتیش حکومت میں وزیر بھی رہ چکی ہیں۔
 


Share: